Home قومی خبریں مودی وزیراعظم ہیں یااپوزیشن لیڈر؟:راہل گاندھی

مودی وزیراعظم ہیں یااپوزیشن لیڈر؟:راہل گاندھی

by قندیل

نئی دہلی، 07 فروری(قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر کے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کے دوران لوک سبھا کو خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم مودی نے کانگریس پارٹی اور پارٹی کے صدر راہل گاندھی پر جم کرحملہ بولا۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد راہل گاندھی نے ان پر حملہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہم سب ان کی تقریر سنناچاہتے تھے، ہمارے پاس بہت سے سوالات تھے جن میں آندھرا پردیش کا مسئلہ تھا اور رافیل ڈیل کا مسئلہ تھا۔ رافیل معاہدے میں کچھ نہ کچھ تو غلط ہوا ہے۔راہل نے کہا کہ وزیراعظم نے لوک سبھا میں ڈیڑھ گھنٹے تک بات کی لیکن رافیل معاہدے پر کچھ نہیں کہا۔ راہل نے کہا کہ وزیراعظم نے لوک سبھا میں تشہیری تقریرکی اور کچھ نہیں کہا۔راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک سے ایک سال میں 2 کروڑ نوجوانوں کوملازمت دینے کی بات کہی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، کسانوں کی مدد کے بارے میں مودی صرف بانس اور شہد کی مکھی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔راہل نے کہا کہ ہر وقت تقریرہوتی ہے کانگریس کے بارے میں، کانگریس کے رہنماؤں اور مودی جی کے بارے میں لیکن جو سوالات ملک کے سامنے ہیں ان پرکوئی جواب نہیں دیتاہے۔ وزیردفاع کہہ رہی ہیں کہ ہم نہیں بتائیں گے، یہ ایک خفیہ معاہدہ ہے۔ وزیراعظم نے ایک گھنٹہ سے زیادہ تقریرکی، شہیدوں کی بات ہوئی، لیکن وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ایک بھی لفظ نہیں کہا۔کیاپی ایم نے اس کے لیے کا بینہ کی منظوری لی یا نہیں۔ وزیراعظم نے بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کہی تھی لیکن جو لوگ بدعنوانی کررہے ہیں، وزیر اعظم انہیں ہی بچارہے ہیں۔وزیراعظم بننے سے پہلے وہ پچھلے70 سال کی بات کرتے تھے لیکن آج وہ ملک کے وزیراعظم ہیں، شاید وہ اس بات کوبھول گئے ہیں۔ کانگریس کے بارے میں بات کرنا غلط نہیں ہے لیکن یہ صرف ریلیوں میں کیجئے،پارلیمنٹ میں ملک کو جواب دیجئے۔

You may also like

Leave a Comment