Home قومی خبریں مودی نے گجراتیوں کودھوکہ دیا

مودی نے گجراتیوں کودھوکہ دیا

by قندیل
مودی نے گجراتیوں کودھوکہ دیا
منموہن سنگھ نے پی ایم کونوٹ بندی پرکھلی بحث اورامت شاہ کے بیٹے پرکارروائی کاچیلنج کیا
  (راجکوٹ ، 8 ؍دسمبر (قندیل نیوز  
سابق وزیراعظم اور سینئر کانگریس رہنما اور مشہور ماہر اقتصادیات من موہن سنگھ نے آج مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں خصوصاً نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کے طریقے کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر گجراتیوں کے بھروسے کو توڑنے اور انہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔انہوں نے نوٹوں کی منسوخی سے منسلک سرکاری دستاویزوں کوپارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں پیش کرنے اور ان پر کھلی بحث کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اس کی حقیقت عوام جان سکے۔ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ان کی یوپی اے حکومت کے دوران بدعنوانی کے ملزمین پر سخت کارروائی ہوتی تھی اور اگر مودی جی بھی بدعنوانی پر لگام لگانے کے دعوے کرتے ہیں تو انہیں بی جے پی صدر امت شاہ کے بیٹے کی کمپنی پرلگے الزامات سمیت دیگر الزامات کی جانچ کرانی چاہئے۔

You may also like

Leave a Comment