Home قومی خبریں مودی نے نتین یاہو کا ہوائی اڈے پر کیا استقبال ، دورہ کو تاریخی قرار دیا

مودی نے نتین یاہو کا ہوائی اڈے پر کیا استقبال ، دورہ کو تاریخی قرار دیا

by قندیل

نئی دہلی، 14 جنوری ( قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے پروٹوکول کو پرے رکھتے ہوئے آج اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کا استقبال کیا۔ نتین یاہو چھ روزہ دورے پر آج دہلی پہنچے ہیں۔ مودی نے نتین یاہو کاہوائی اڈے پر استقبال کیا۔دوسری طرف یروشلم کے متنازعہ مسئلے پرمسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگرطبقے بھی دورے کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے نتین یاہو کے یہاں پہنچنے پر انہیں گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ نتین یاہو کے ساتھ ان کی بیوی سارہ بھی آئی ہیں۔ مودی نے انگریزی اور عبرانی زبان میں ٹویٹ کیا ’’میرے دوست وزیراعظم نتین یاہو بھارت میں آپ کو خوش آمدید۔ بھارت کا آپ کا یہ دورہ تاریخی اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس سے ہماری ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی‘‘۔ اس دورہ کے دوران دونوں رہنما مختلف مسائل پر جامع گفتگو کریں گے۔ دونوں لیڈردوپہر میں یہاں تین مورتی میموریل میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شامل ہوں گے۔ پروگرام کا انعقاد تین مورتی چوک کا نام باضابطہ طور پر تین مورتی حیفہ چوک کے لئے کیا جا رہا ہے۔ حیفہ ایک اسرائیلی شہر ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما میموریل پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور وزیٹر بک میں دستخط بھی کریں گے۔ تین مورتی پر کانسی کے تین مجسمے حیدرآباد، جودھپور اور میسور کے فوجیوں کی نمائندگی کرتی ہیں جو 15 امیریل سروس کیولری بریگیڈ کا حصہ تھے۔ بریگیڈ نے پہلی عالمی جنگ کے دوران 23 ستمبر، 1918 کو حیفہ پر حملہ کیا تھا اور اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment