Home قومی خبریں مودی نے ملک بھر میں بوتھ سطح پر پارٹی کو اور مضبوط بنانے پر دیا زور

مودی نے ملک بھر میں بوتھ سطح پر پارٹی کو اور مضبوط بنانے پر دیا زور

by قندیل

نئی دہلی ،20؍دسمبر (قندیل نیوز)
گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ملی جیت کے بعد پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ اور کارکنوں سے خود اعتمادی سے بچنے اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ملک بھر میں بوتھ سطح پر پارٹی کو زیادہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سال 2019کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کے لیے ملک بھر میں بوتھ سطح پر بی جے پی کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد مرکزی وزیر اننت کمار نے یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کے اندر اور باہر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا۔بی جے پی ترجمان میناکشی لیکھی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے گجرات اور ہماچل پردیش میں ملی جیت کا ذکر کیا اور الیکشن تشہیرسے منسلک تجربہ کوبھی اشتراک کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن ہمیں خود مطمئن نہیں ہونا چاہئے۔چھوٹا ہو یا بڑا ہر کام کو مکمل عزم سے کرنا چاہئے۔اجلاس کے دوران تمام ممبران پارلیمنٹ نے دو ریاستوں میں ملی جیت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی صدر امت شاہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی الیکشن جیت رہی ہے لیکن پارٹی سے لوگوں کی توقعات کافی زیادہ ہیں۔ہمیں ان کی توقعات کو پورا کرنا ہے اور اس لئے ہر ایم پی، کارکن کو پورے حوصلے کے ساتھ کام کرنا چاہئے پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران جذباتی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد کم نہیں ہوا بلکہ بڑھا ہے۔

You may also like

Leave a Comment