Home قومی خبریں مودی سرکارمنووادیوں کی سرکارہے: جگنیش میوانی

مودی سرکارمنووادیوں کی سرکارہے: جگنیش میوانی

by قندیل

نئی دہلی:09جنوری (قندیل نیوز)
دلت لیڈر اور گجرات سے پہلی بار رکن اسمبلی بنے جگنیش میوا نی کی پارلیمنٹ کے ذریعے وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک ’ یووا ہنکار ریلی‘ کو دہلی پولیس نے اجازت نہیں دی ہے۔ واضح ہو کہ پولیس نے 26 جنوری کی حفاظت کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے باوجود اس ریلی میں شامل ہونے کے لئے جگنیش میوانی پہنچ چکے ہیں۔ میوا نی نے کہا کہ مودی جی جتنی بار احمدآباد آتے تھے ہمیں ذہنی استحصال کیا جاتا تھا اورآج ہم دہلی آئے ہیں تو ہمارے ساتھ بھی وہی ہوا رہاہے ۔ میوا نی نے ریلی کے دوران کہا کہ مودی جی جتنی بار احمدآباد آتے تھے ہمیں ذہنی طور پر متاثر اور ہمارا استحصال کیا جاتا تھا اور آج ہم دہلی آئے ہیں تو ہمارے ساتھ بھی وہی کر رہے ہیں۔ جگنیش میوانی نے کہا کہ 22 سال سے گجرات کے اندر توڑنے کی لڑائی ہوئی ہم تو سلائی والے ہیں جوڑنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لو جہاد والے نہیں ہیں۔ میوا نی نے کہا، جس طرح گجرات میں ہاردک ، الپیش اور میں نے ان کا 150 سیٹوں کا گھمنڈ توڑ دیا، اس لئے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم کسی ذات یا مذہب کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم ملک کے آئین کو مانتے ہیں۔ ہم پھولے اور امبیڈکر کی پیروی کرنے والے ہیں ۔ ’ہنکار ریلی‘ میں عمر خالد نے کہا کہ ہمیں چندرشیکھر، روہت ویمولا کے لئے انصاف چاہئے۔ چندر شیکھر ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے ؛ بلکہ ان کے مزعومہ منوواد کے لیے ایک بدترین خطرے کی گھنٹی ہے ۔ یہ سرکار منووادیوں کی سرکار ہے ، ہم تمام تحریکوں کو ایک ساتھ لائیں گے ۔ عمر خالد نے سوال کیا کہ کیا اس سرکار سے روزگار ملا ؟، نفرت پھیلانے سے کچھ نہیں ہو گا ؛ بلکہ ملک کے متحدہ خطوط پر کاربندہوکر مثبت راہ کی تعیین سے ملک میں ترقی ہوگی اور یہ ملک خوشحال ہو گا۔اس ریلی میں جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور روہت ویمولا کی ماں کو بھی شامل ہونا تھا لیکن وہ ابھی تک نہیں پہنچی ہیں ۔ جگنیش میوانی کے ساتھ اسٹیج پر بھیم سینا کے رکن بھی نظر آئے۔

You may also like

Leave a Comment