نئی دہلی:یکم ؍جون( قندیل نیوز)
سینئر لیڈر شرد یادو نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے۔یادو نے آج کہا کہ حکومت دال اور دیگر تمام زرعی پیداوار کے کسانوں کے مفاد ات کے تحفظ کے قابل ؒ ثابت نہیں ہوئی ہے زرعی پیداوار خاص طور پر دال پیداوار کرنے والوں کسانوں کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے کے حکومت کے وعدے کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے رواں مالی سال 2017 اور 2018میں دالوں کی پیداوار سال2000-1 میں 11.06 میٹرک ٹن کے مقابلے میں بڑھا 24.51 میٹرک ٹن کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ دال کی پیداوارکرنے والوں کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت پر اپنی فصل بیچنی پڑ رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کسان اور صارفین، دونوں پریشان ہیں۔ یادو نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار سال میں پٹرول ڈیزل پر ایکسائز کے طور پر 19.58 لاکھ کروڑ روپے ملک کے عوام سے وصول کئے ہیں۔ حکومت نے یہ وصولی تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ہے۔ پٹرول ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے تمام صارفین کی چیزوں کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے کسی کو راحت کی کوئی امید نہیں کرنی چاہیے ۔