Home قومی خبریں مودی جی کو لگتا ہے کہ صرف امبیڈکر کے مجسمہ کے آگے جھکنا ہی دلتوں کا احترام ہے:راہل گاندھی

مودی جی کو لگتا ہے کہ صرف امبیڈکر کے مجسمہ کے آگے جھکنا ہی دلتوں کا احترام ہے:راہل گاندھی

by قندیل

نئی دہلی:08؍اپریل (قندیل نیوز )
کانگریس صدر راہل گاندھی نے دلتوں کے معاملے پر مرکزی حکومت خاص طور پر پی ایم پر شدید حملہ بولا ہے انہوں نے کہا دلتوں پر ظلم ہو رہے ہیں اور پی ایم کو لگتا ہے امبیڈکر کی مورتی کے آگے جھکنا ہی دلتوں کا احترام ہے۔پورے ملک میں دلتوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پریشان کرنے والا ہے اور پی ایم مودی اس پر کچھ نہیں بولتے ہیں۔انہیں لگتا ہے کہ امبیڈکر جی کی مورتی کے آگے خوش کرنا ہی دلتوں کا احترام کرنا ہے۔راہل نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ آپ دلتوں کو تباہ کر رہے ہیں، ان کا قتل ہونے دیتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ میں امبیڈکر جی کی مورتی کے سامنے نمسکار کر رہا ہوں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے مقابلے جانوروں سے کرنے والے بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان کی بھی مذمت کی۔راہل نے اسے غیر مناسب بتاتے ہوا کہا کہ اس سے شاہ کی ذہنیت جھلکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دلتوں، قبائلیوں، اقلیتوں اور یہاں تک کہ اپنی پارٹی کے لیڈروں کو کچھ نہیں سمجھتے۔

You may also like

Leave a Comment