مودی جی لوگ روزگارچاہتے ہیں،تقریرنہیں:سونیاگاندھی

نئی دہلی، 07 فروری(قندیل نیوز)
اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان بدھ کو پی ایم مودی نے لوک سبھا میں قریب ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر دی، نعرے بازی کے درمیان پی ایم مودی نے کانگریس پر جم کر نشانہ لگایا اور کہا کہ ہم کانگریس کلچر کو بدل کر ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی تقریر پر حزب اختلاف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ اس تقریر میں کچھ بھی نیا نہیں تھا، لوگوں کی دلچسپی روزگار میں ہے، لوگ روزگار کے بارے میں سننا چاہتے تھے۔راہل گاندھی نے بھی اس تقریر پر وزیر اعظم کو نشانہ بنایا۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم 70 سال کے بارے میں بات کر رہے ہیں، وہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں، نہ کہ اپوزیشن لیڈر۔اس طرح کی باتیں انہیں عوامی اجلاسوں میں کرنی چاہیے۔