Home قومی خبریں مودی تین طلاق بل منظورکرواکے مسلم خواتین کو "تحفہ "دیناچاہتے ہیں

مودی تین طلاق بل منظورکرواکے مسلم خواتین کو "تحفہ "دیناچاہتے ہیں

by قندیل

نئی دہلی، 29 جنوری (قندیل نیوز)
پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج شروع ہو گیا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ ہی سیشن شروع ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ سیشن سے پہلے میڈیا کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سیشن میں میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کروں گا کہ وہ تین طلاق بل منظور کرائیں اور مسلمان خواتین کو نئے سال تحفہ دیں۔بجٹ سیشن کے بارے میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ سیشن اہم ہے، پوری دنیا ہندوستانی معیشت کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے، دنیا کے تمام اداروں نے ہندوستان کی ترقی پر مہر لگا دی ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی تیز رفتار سے بڑھ رہی ترقی کواوربھی طاقت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد یہ مختلف کمیٹیوں میں اس تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں حزب اختلاف کمیاں بتائے گا اور حکمراں پارٹی تعریف کرے گی، بجٹ پر اچھی بحث کی امید ہے، ہم نے تمام پارٹیوں کی میٹنگ میں بھی اس پر تبادلہ خیال کیاتھا۔بتادیں کہ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا تھا کہ یہ بجٹ لبھانے والا نہیں ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ آئندہ عام بجٹ عوامی بجٹ ہوگا اور حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پرکام کرے گی۔ وزیرخزانہ ارون جیٹلی یکم فروری بروز جمعرات عام بجٹ پیش کریں گے، بہت سے لوگ وزیرخزانہ کے ساتھ اس بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ہنس مکھ ادھیا فنانس سکریٹری ہیں۔1981 گجرات کیڈرکے آئی اے ایس آفیسر ہیں، بجٹ ٹیم میں ادھیا سب سے زیادہ تجربہ کار افسر ہیں، وہ اس سال ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment