دہلی :8؍اپریل (قندیل نیوز)
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جس میں انہوں نے اپوزیشن کا موازنہ جانوروں سے کیا تھا۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ شاہ کے بیان سے ان کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ جس دلت، آدی با سی ، اقلیتوں اور یہاں تک کہ ان کی پارٹی کے لیڈروں کو ’بوجھ ‘سمجھا گیا ہے۔ راہل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی اور امت شاہ کے علاوہ باقی تمام جانور ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ امیت شاہ حزب اختلاف کو جانور کہہ رہے ہیں۔ بی جے پی ،آر ایس ایس کا بنیادی نقطہ نظر یہ ہے کہ اس ملک میں صرف دو غیر جانور ہیں۔ مسٹر نریندر مودی اور مسٹر امیت شاہ۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ وہ شاہ کے بیان کو اشتعال انگیز مانتے ہیں، لیکن زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ شاہ پرطنز کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں صرف دو یا تین لوگ ہیں جو سب کچھ کے قابل ہیں وہ سب کچھ سمجھتے ہیں اور باقی سب لوگ بیکار لوگ ہیں۔راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اس میں نہ صرف دلت بلکہ آدی باسی اور اقلیتی طبقہ بھی شامل ہے ، یہ یہیں ختم نہیں ہوتا ہے اس میں مسٹر اڈوانی، مسٹر منوہر جوشی اور یہاں تک کہ مسٹر گڈکری وغیرہ بھی شا مل ہیں ۔ واضح ہوکہ امت شاہ نے بی جے پی کے یوم تاسیس پر ممبئی کی ایک ریلی میں کہا تھا کہ 2019(الیکشن) کے لئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔اپوزیشن کی طرف سے آپس میں اتحاد کی کوشش ہو رہی ہے، جب بھاری سیلاب آتا ہے تو سب کچھ بہہ جاتا ہے، صرف ایک کھمبا باقی رہتا ہے اور بڑھتے ہوئے پانی سے خود کو بچانے کے لئے سانپ، نیولا، کتے اور بلیاں اور دیگر جانور ساتھ آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مودی سیلاب کی وجہ سے تمام بلی ،کتے، سانپ اور نیولا مقابلہ کرنے ساتھ آ رہے ہیں۔
مودی اور امت شاہ کے علاوہ دلت سمیت باقی تمام لوگ جانور ہیں: راہل گاندھی
previous post