حجۃ الاسلام ،امام جمعہ شیعہ جامع مسجد سید علی تقوی صاحب
از قلم محمد رضا جاسمؔ
ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹی
شعور وفکر سے سرشار تھے سید علی تقوی
فدائے حیدر کرار تھے سید علی تقوی
پئے تبلیغِ دیں یوں زندگی اپنی گذاری ہے
یقیناًدیں کے خدمتگار تھے سید علی تقوی
ہمیشہ مسکرا کے اس طرح ملتے تھے ہر لمحہ
مروت کے خزینہ دار تھے سید علی تقوی
لبوں پر مومنوں کے اس لئے تھا چار سوٗ چرچا
پئے خدمت سدا تیار تھے سید علی تقوی
حسیں اخلاق ہر کوئی بیاں کرتا تھا اس باعث
بڑے ہی صادق الاقرار تھے سید علی تقوی
بڑی ہی سادگی سے زندگی اپنی گذاری ہے
سراپا سیرت وکردار تھے سید علی تقوی
مسلمانوں کو اک ہی راہ پر چلنے کو کہتے تھے
اخوت کا حسیں معیار تھے سید علی تقوی
حکومت کی کبھی دہشت نہ پیدا ہوتی تھی دل میں
شجاعت کے علمبر دار تھے سید علی تقوی
نہ لے جائیں بھلا کیوں انھیں جنت سما والے
عمل اور علم سے سرشار تھے سید علی تقوی
نماز جمعہ کے خطبوں نے ثابت کردیا جاسمؔ
دماغِ نو دلِ بیدار تھے سید علی تقوی
شعور وفکر سے سرشار تھے سید علی تقوی
فدائے حیدر کرار تھے سید علی تقوی
پئے تبلیغِ دیں یوں زندگی اپنی گذاری ہے
یقیناًدیں کے خدمتگار تھے سید علی تقوی
ہمیشہ مسکرا کے اس طرح ملتے تھے ہر لمحہ
مروت کے خزینہ دار تھے سید علی تقوی
لبوں پر مومنوں کے اس لئے تھا چار سوٗ چرچا
پئے خدمت سدا تیار تھے سید علی تقوی
حسیں اخلاق ہر کوئی بیاں کرتا تھا اس باعث
بڑے ہی صادق الاقرار تھے سید علی تقوی
بڑی ہی سادگی سے زندگی اپنی گذاری ہے
سراپا سیرت وکردار تھے سید علی تقوی
مسلمانوں کو اک ہی راہ پر چلنے کو کہتے تھے
اخوت کا حسیں معیار تھے سید علی تقوی
حکومت کی کبھی دہشت نہ پیدا ہوتی تھی دل میں
شجاعت کے علمبر دار تھے سید علی تقوی
نہ لے جائیں بھلا کیوں انھیں جنت سما والے
عمل اور علم سے سرشار تھے سید علی تقوی
نماز جمعہ کے خطبوں نے ثابت کردیا جاسمؔ
دماغِ نو دلِ بیدار تھے سید علی تقوی