مولانا سلمان ندوی پر رشوت کا الزام لگانے کی ملی سزا
فیض آباد : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق رکن مولانا سید سلمان ندوی پر رشوت مانگنے کا سنگین الزام عائد کرنے والے امرناتھ مشرا کو رام جنم بھومی نرمان نیاس سمیتی سے باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے ۔ سمیتی کے سربراہ مہنت جنمےجے شرن نے اجودھیا میں کہا کہ امرناتھ مشرا کو نیاس کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے سمیتی سے نکال دیا گیا ہے۔
مہنت شرن نے بتایا کہ امرناتھ مشرا رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس سمیتی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے سمیتی کی اجازت کے بغیر ہی ادھر ادھر سبھی بیانات دئے ، جس سے سمیتی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ مشرا کو جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امرناتھ مشرا نے مولانا سلمان ندوی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک شکایت درج کرائی ہے ، جس میں انہوں نے مولانا ندوی پر 5000 کروڑ روپے ،اجودھیا میں 200 ایکڑ زمین اور راجیہ سبھا کی سیٹ مانگنے کا الزام لگایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وشو ہندو پریشد کے زیر انتظام چلنے والی رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس ہیں اور اسی طرز پر رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس جانکی گھاٹ بڑا استھان کے جنمے جے شرن قومی صدر ہیں ۔ مہنت جنمے جے شرن نے امرناتھ مشرا کو رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹایا ہے۔
مندر نرمان سمیتی نے امرناتھ مشرا کو عہدہ سے برطرف کیا
previous post
1 comment
مجھے تو پہلے دن سے یقین تھا کہ.. یہ سب مولانا کو بدنام کرنے کی چال ہے… حضرت کی رائے غلط ہو سکتی ہے… مگر وہ اپنے مقصد میں مخلص ہیں… اللہ تعالٰی ہم تمام مسلمانوں کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین