Home قومی خبریں ملک کے91اہم آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرہ کی سطح میں دوفی صدکی کمی

ملک کے91اہم آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرہ کی سطح میں دوفی صدکی کمی

by قندیل

نئی دہلی:23؍فروری(قندیل نیوز)
ملک کے91اہم آبی ذخٰائر میں پانی کا دستیاب ذخیرہ 22 فروری ، 2018 کو ختم ہونے والے میں 60.665 بی ایم سی تھا جو کہ ان ذخائر کی کل صلاحیت کا 37 فیصد ہے ۔ 15 فروری ، 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے یہ ذخیرہ 39 فیصدتھا ۔ گزشتہ سال کے مدت زیر تبصر ہ کے مقابلے میں 22 فروری ، 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے یہ فی صد88تھااورگزشتہ د س برسوں کے تناسب کے مقابلے میں یہ ذخیرہ 91 فیصد تھا ۔ ان 91اہم آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرہ کی مجموعی صلاحیت 161.993 بی سی ایم ہے جو کہ 257.812 بی ایم سی کی کل ذخیرۂ صلاحیت کا 63 فیصد ہے ،جس کے اضافے کا تخمینہ ہے ۔ ان 91 اہم آبی ذخائر میں سے 37 ذخائر ہائیڈرو پاور والے ہیں جن کی نصب شدہ صلاحیت 60 میگا واٹ سے زائد ہے ۔شمالی خطہ ہماچل پردیش ، پنجاب اور راجستھان کی ریاستوں پر مشتمل ہے جس میں سی ڈبلیو سی کی نگرانی کے تحت چھ ذخائر ہیں جن کی ذخیرہ کی صلاحیت 18.01 بی سی ایم ہے ۔22 فروری ، 2018 کو جاری آبی ذخائر بلیٹن کے مطابق ان ذخائر میں کل دستیاب ذخیرۂ آب 6.13 بی سی ایم ہے جو کہ ان ذخائر کی کل صلاحیت کا 34 فیصد ہے ۔ مشرقی خطہ جھار کھنڈ ، اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور تری پورہ پر مشتمل ہے جس میں سی ڈبلیو سی کی نگرانی میں 15 آبی ذخائر ہیں جن میں موجودہ آبی صلاحیت 18.83 بی سی ایم ہے ۔ ان ذخائر میں کل موجودہ ذخیرہ آب 11.10 بی سی ایم ہے جو کہ ان ذخائر کی کل صلاحیت کا 59فی صد ہے ۔

You may also like

Leave a Comment