Home قومی خبریں ملک کی ہیئت نہیں بلکہ لوگوں کا عزم ملک کو آگے لے جاتا ہے:نریندر مودی

ملک کی ہیئت نہیں بلکہ لوگوں کا عزم ملک کو آگے لے جاتا ہے:نریندر مودی

by قندیل

احمد آباد :17؍جنوری (قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آج گجرات گئے ہیں۔احمد آباد میں ایکریٹ ایونٹ میں دونوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر پی ایم مودی نے لوگوں سے خطاب کیا۔پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے انہیں گجرات آنے کی دعوت دی تھی۔وہ اس سال آئے اور گجرات بھی آئے۔پی ایم مودی نے کسانوں کی بات کہی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی اہمیت اس کی تنصیب کے ساتھ نہیں لگائی جا سکتی ہے۔بعد میں یہ پتہ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں گجرات اور گجراتیوں کا نام ہے۔یہ نام فارمیسی کے شعبہ میں ہے۔آج سے کچھ سال پہلے گجرات میں فارمیسی کا کالج آیکریٹ کھلا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے نکلنے والے نوجوانوں سے ملک کو کافی امیدیں ہیں۔یہ لوگ پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔پی ایم مودی نے کہا کہ میں اس وقت بھی چاہتا تھا کہ اس ادارے سے اسرائیل کو جوڑا جائے۔اس سے ہندوستان کے اس ادارے کو فائدہ ہو گا اور اس سے ملک کو بھی فائدہ ہو گا۔پانی کے تحفظ، زرعی پیداوار، سائبر سکیورٹی وغیرہ ایسے کئی شعبے ہیں جہاں پر ہندوستان اسرائیل کا فائدہ لے سکتا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کا ہیئت نہیں بلکہ ملک کے لوگوں کے عزائم ملک کوآگے لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے شمعون پیرس سے ملنے کا موقع ملا تھا۔انہوں نے ان کی ایک بات یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بات آج سچ ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیرس کہتے تھے، جتنے بڑے خواب ہوں گے اتنے بڑے نتیجے ہوں گے۔یہ سچ ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ یہی وجہ ہے اسرائیل کے لوگوں کو اس کا فائدہ ملا ہے۔

You may also like

Leave a Comment