نئی دہلی ،21؍دسمبر (قندیل نیوز)
حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتراف کیاکہ متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے مستقل رہائشی(پی آراو)کا درجہ فراہم کر دیاہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق ڈاکٹرذاکر نائک کو ملائیشیا حکومت کی جانب سے مستقل رہائشی(پی آر او)کادرجہ دیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے سے متعلق قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)سے ملی معلومات کے مطابق ضروری توقعات کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کی درخواست کو این آئی اے خصوصی عدالت، ممبئی کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔خارجہ وزیر مملکت نے ایک تحریری جواب میں بتایاکہ اس کے بعد انہیں ہندوستان ملائیشیاحوالگی معاہدے کے مطابق ملائیشیا حکومت کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت خارجہ کے پاس بھیجا جائے گا۔