کلکتہ۔ مغربی بنگال سول سروس امتحان میں اس سال کل 40 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ کل 321امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔40کامیاب امیدواروں صرف چار خواتین شامل ہیں اور 40میں 33مسلم امیدوار ریزرویشن گٹیگری کے تحت کامیاب ہوئے اور 7جنرل کوٹے کے تحت کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان امیدواروں میں حبیب اللہ لشکر بھی ہیں جن کے والد سائیکل پر آئس کریم فروخت کرتے ہیں ۔اب حبیب اللہ جوائنٹ بلاک آفیسر کے طور پر اپنے والد کا نام روشن کرے گا۔
جنوری 2016میں ابتدائی امتحان ہوئے تھے اور اس کے بعد جولائی 2016میں اصل امتحا ن ہوئے تھے ۔ریزرویشن گٹیگری کے تحت کامیاب ہونے والوں میں 32امیدوار اوبی سی اے گٹیگری کے تحت کامیاب ہوئے ہیں ۔جب کہ اوبی سی بی کے زمرے میں صرف ایک مسلم امیدوار مصلح الدین کامیاب ہوئے ہیں ۔مغربی بنگال میں اوبی سی اے زمرے میں مسلمانوں کی 90فیصد آبادی آتی ہے ۔
ان 40امیدواروں کو مختلف عہدوں پر پوسٹ کیا جائے گا جب کہ 5امیدواروں کو جوائنٹ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے ۔ ان میں شیخ محمد رضوان الزماں جو غیر ریزرویشن زمرے کے تحت کامیاب ہوئے ہیں،سلیم حبیب سردار، سمیر الاسلام، حبیب اللہ لشکرجو او بی سی اے کے تحت کامیاب ہوئے ہیں ۔شامل ہیں ۔ تنویر علی بسواس جو غیر ریزرویشن گٹیگری کے تحت کامیاب ہوئے ہیں اور شیخ نصیر الامین، توصیف حسن، محمد احسن قادری شعیب صدیقی جو او بی سی اے زمرے کے تحت کامیاب ہوئے ہیں کو محکمہ فلاح و بہود برائے خواتین و اطفال اورسماجی خدمات کے شعبے میں کام کریں گے ۔ کامیاب ہونے والی مسلم امیدوار رضوانہ پروین کو مغربی سب آرڈی نیٹ لینڈ ریونیو سروس کیلئے منتخب کیا گیا ہے جب کہ فرح سلیم اور فاطمہ کوثر کو اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر بنایا گیا ہے ۔یہ تینوں خواتین ریزرویشن گٹیگری کے تحت منتخب ہوئے ہیں ۔جب کہ نیلوفر یاسمین واحد مسلم امیدوار ہیں جو غیر ریزرویشن کے تحت کامیاب ہوئی ہیں کو اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفسیر کیلئے تقرر کیا گیا ہے ۔ جنوبی پرگنہ کے برئی پور بلاک کے بیلی گاچھی کے رہنے والے حبیب اللہ لشکر کوجن کے والد آئس کریم فروخت کرتے ہیں صرف 8مہینے ہی امتحان کی تیاری کیلئے وقت ملا تھا ۔
حبیب اللہ لشکر نے بتایا کہ ان کے والد نے تین بچوں کوسائیکل پر آئس کریم فروخت کرکے پڑھایا ہے ۔جب چار سال قبل میرے بھائی کو نوکری مل گئی تو انہوں نے یہ کام چھوڑیاد ۔آج ہمارا پورا خاندان خوش ہے ۔حبیب اللہ لشکرنے کہا کہ وہ خود بھی کارپوریٹ کمپنی میں جاب کررہے تھے ۔مگر امتحان کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اس نے نوکر ی چھوڑ کر امتحان کی تیاری شروع کی ۔ حبیب اللہ نے کہا کہ تعلیم ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔حبیب اللہ نے کہا کہ جولوگ آئندہ امتحان کی تیاری کریں گے ہم ان کی مدد کریں گے ۔ ایک دوسرے کامیاب امیدوار رضوانہ پروین نے بتایا کہ میرے والد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور میں تین اولا د میں سب سے بڑی بیٹی ہوں ۔گزشتہ سال بھی مجھے مغربی بنگال سیول سروس امتحان کیلئے بلایا گیا تھا مگر میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔مگراس مرتبہ ہمیں کامیابی مل گئی ہے۔وہ جنوبی 24پرگنہ کے برئی پور کی رہنے والی ہیں۔
کلکتہ کے رہنے والے فہیم عالم جن کا گزشتہ مہینے مغربی بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروس میں ہوگیا تھا اور اب اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر کے طور پر ہوا ہے نے کہا کہ میں پہلے سے ہی اعلی عہدے پر ہوں اور میں اس نتیجے سے خوش ہوں ، اس امتحان کیلئے میں دوسال سے تیاری کررہا تھا ۔اب تک میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کس عہدہ پر کام کروں گا اس کیلئے اہل خانہ سے مشورہ کروں گا
مغربی بنگال سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان0 4مسلم نوجوان کامیاب
previous post