Home قومی خبریں معیشت تباہی کے دہانے پر،چارسال میں ایک بھی وعدہ پورانہیں ہوا:پی چدمبرم

معیشت تباہی کے دہانے پر،چارسال میں ایک بھی وعدہ پورانہیں ہوا:پی چدمبرم

by قندیل

نئی دہلی:18؍مارچ(قندیل نیوز)
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔مسٹرچدمبرم نے یہاں کانگریس کے 84ویں عمومی اجلاس میں معاشی قراردادپیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت وعدوں کی حکومت ہے۔حکومت نے چار سال میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاہے۔خارجہ پالیسی کا کانگریس ماڈل سب سے بہتر ہے لیکن مودی حکومت نے اس کو نظر انداز کیا ہے جس سے کئی ممالک کے سا تھ ہماری دوستی کمزور پڑ گئی ہے اور نیپال اور بھوٹان جیسے پڑوسیوں کے ساتھ بھی تعلقات میں تلخی آئی ہے۔کانگریس کے سینئرلیڈروں نے کانگریس کے 84ویں اجلاس میں خارجہ پالیسی کی قرارداد پر ہونے والی بحث کے دوران یہ کہتے ہوئے الزام لگایاہے کہ مودی حکومت کی اپنی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے اور اس نے کانگریس حکومتوں کی طرف سے قائم اہم خارجہ پالیسی کو بھی چوپٹ کر دیا ہے۔خارجہ پالیسی سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کے بعد اس پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی کے نوجوان لیڈر گور گوگوئی نے کہا کہ نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، مالدیپ، سری لنکا وغیرہ کے ساتھ ہمارے پہلے سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن مودی حکومت میں ان تعلقات میں تلخی آئی ہے اور پہلے جیسا ماحول خوشگوار نہیں رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment