Home بین الاقوامی خبریں مشہور اداکارہ سری دیوی کا انتقال

مشہور اداکارہ سری دیوی کا انتقال

by قندیل

دبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کا ہفتہ کی رات دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ وہ چوون برس کی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق وہ بالی ووڈ اداکار موہت مارواہ کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں اور وہیں دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ہے ۔
ان کی دو بیٹیاں ہیں ، خوشی اور جھانوی ۔ ان کے شوہر بونی کپور اور ان کی چھوٹی بیٹی خوشی بھی دبئی میں ان کے ساتھ تھی ۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر بالی ووڈ سے وابستہ افراد ان کی بڑی بیٹی سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچنے لگے ہیں ۔ ان کی بڑی بیٹی جھانوی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے دبئی نہیں جا پائی تھی ۔

You may also like

Leave a Comment