Home قومی خبریں مشکل وقت میں راہل نے سنبھالی ہے ذمہ داری:سونیا گاندھی

مشکل وقت میں راہل نے سنبھالی ہے ذمہ داری:سونیا گاندھی

by قندیل

نئی دہلی:17؍ مارچ (قندیل نیوز)
2019 انتخابات کے لیے کانگریس نے کمر کس لی ہے۔اسی وجہ سے سونیا گاندھی نے کہا کہ میں نے نئے صدر راہل گاندھی کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔میں انہیں مبارکباد دیتی ہوں۔انہوںنے بہت مشکل وقت میں یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ہم تمام لوگوں کو مل جل کر ان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی اپنی خواہشات کو نہ دیکھیں بلکہ پارٹی کا ہر ایک شخص ان کے لئے کیا کر سکتا ہے اس بات پر غور کرنا چاہئے۔اسے دیکھنے کا وقت ہے کہ پارٹی کو کیسے اوپر لے کر جایا جائے۔پارٹی کی جیت ہی ہم سب کی جیت کا مقصد ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب میں مڑ کر واپس دیکھتی ہوں تو یاد آتا ہے تمام لوگوں کتنی محنت کرکے 1998 سے لے کر 2004 تک کئی ریاستوں میں حکومت بنائی، جس سے ہمیں طاقت ملی۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بہت اچھے طریقے سے حکومت چلائی۔انہوں نے مزید کہا کہ 2009میں ہم زیادہ سیٹیں لے کر آئے۔منریگا، تحویل اراضی، آر ٹی آئی، کھانے کا حق جیسے قانون بھی ہم لائے۔لیکن اب یہ دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے کہ ہماری ایسی کامیاب منصوبوں کو مودی حکومت برباد کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment