(صنعاء 7دسمبر (قندیل نیوز
یمن میں مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے تمام رہ نما اس وقت نظر بند ہیں اور حوثیوں کی جانب سے جماعت کے قائدین کے خلاف وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس بات کا انکشاف پارٹی میں سول سوسائٹی تنظیموں کے امور کی نائب سکریٹری جنرل فائقہ السید نے کیا۔فائقہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ صنعاء میں مسلح خواتین پر مشتمل بڑے گروپ جنہوں نے خود کو الزیبنیات بریگیڈز کا نام دیا ہے اس وقت شہریوں کے گھروں پر دھاوے بول کر خواتین کی تلاشیاں لے رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں گھروں میں شور اور ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ادھر سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے بہت سے کارکنان نے کسی بھی قسم کی معلومات پوسٹ یا شیئر کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے جن میں نمایاں ترین شخصیت سابق صدر کے وکیل محمد المسوری کی ہے۔ غالب گمان ہے کہ یہ اقدام حوثیوں کی جانب سے درپیش دھمکیوں کے سبب کیا گیا ہے ۔
مسلح حوثی خواتین کے بریگیڈز کا عوامی گھروں پر دھاوا
previous post