Home قومی خبریں مرکز تین مئی تک کاویری انتظام کی منصوبہ بندی پیش کرے:سپریم کورٹ

مرکز تین مئی تک کاویری انتظام کی منصوبہ بندی پیش کرے:سپریم کورٹ

by قندیل

نئی دہلی:09؍اپریل ( قندیل نیوز)
سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا کہ کاویری انتظام کی منصوبہ بندی کا مسودہ تیار کر کے اسے تین مئی سے پہلے پیش کرے۔ساتھ ہی عدالت نے تمل ناڈو، کرناٹک اور دیگر دعویدار کو ریاستوں میں امن برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجی وائی چندرچوڑ کی تین رکنی بینچ نے کہا کہ اس نے تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ اور پنڈیچری کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاملے میں فیصلہ کرتے ہوئے کاویری پانی تنازعہ ٹربیونل کے اوارڈ پر غور کیا تھا۔بنچ نے کہا کہ تمام فریقین کو اس فیصلے کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ اس کی طرف سے منصوبہ بندی کا جائزہ لینے اور کاویری پانی کے مناسب طریقے سے بادبانی کو حتمی شکل دینے تک حکام کو امن کویقینی بناناہوگا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مرکز سے کہا تھا کہ وہ کئی دہائیوں پرانے کاویری پانی کے تنازعات پر دئیے گئے انتظام کے تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرے۔کورٹ نے کاویری پانی تنازعہ ٹربیونل کے 2007 کے فیصلے کو بہتر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی بنیاد پر اس کے متعینہ وقت کو نہیں بڑھائے گا۔عدالت عظمی نے 16 فروری کو کاویری پانی میں کرناٹک کی حصہ داری 14.75 ٹی ایم سی فٹ بڑھا دی تھی اور تمل ناڈو کا حصہ کم کر دیا تھا جبکہ اس کی تلافی کے لئے اسے کاویری کے کنارے سے 10 ٹی ایم سی فٹ پانی نکالنے کی اجازت فراہم کی تھی۔کورٹ نے کہا تھا کہ پینے کے پانی کے مسئلے کو ترجیح دیں گے۔ عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ اور پڈوچیری کو کل 740 ٹی ایم سی فٹ پانی میں سے ہر سال بالترتیب 404.25 ٹی ایم سی فٹ، 284.75 ٹی ایم سی فٹ ، 30 ٹی ایم سی فٹ اور سات ٹی ایم سی فٹ پانی ملے گا۔

You may also like

Leave a Comment