نئی دہلی:13 جنوری ( قندیل نیوز)
الیکشن کمیشن نے بھلے ہی کہاہوکہ آر ٹی آئی کا آن لائن جواب دینا ان کے لیے ممکن نہیں ہے لیکن مرکزی انفارمیشن کمیشن نے اپنے ایک حکم میں الیکشن کمیشن سے کہاہے کہ وہ حق اطلاعات کے تحت طلب کی گئی معلومات کا آن لائن جواب دینے کے لیے خصوصی مہم چلائے۔ الیکشن کمیشن کو اس بارے میں مرکزی انفارمیشن کمیشن نے وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا ہے کہ اب تک شکایت کنندہ کومعلومات کیوں نہیں دی گئیں ۔ کچھ دن پہلے نجی ٹی وی NDTVنے خبر دکھائی تھی کہ الیکشن کمیشن میں قریب 2000 آر ٹی آئی زیرِ التوا ہیں اور ایک بھی آن لائن آر ٹی آئی کا جواب اب تک نہیں دیا گیا ہے۔ ابھی انفارمیشن کمیشن نے آن لائن آر ٹی آئی کاجواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس دیا ہے اور کہا ہے کہ 15 دن کے اندر اندر شکایت کنندہ کو معلومات فراہم کی جائے ۔ حق اطلاعات کے تحت سماجی کاررکن نیرج شرما نے الیکشن کمیشن سے اب تک ہوئی وی ایم کی خریداری کو لے کر معلومات مانگی تھی۔ اس کے علاوہ وی ایم کے طریقہ کار اورانتخابات کے دوران مشین میں خرابی کو لے کر بھی سوال پوچھے گئے تھے۔ درخواست گزار نے یہ معلومات آن لائن پورٹل کے ذریعہ مانگی تھی۔ غور طلب ہے کہ آر ٹی آئی کے دائرے میں آنے والے محکمہ اور وزارت آن لائن جواب دیتے ہیں لیکنNDTV کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ اس کے لئے آن لائن معلومات دے پانا ممکن نہیں ہے۔کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں وہ سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ تاہم مرکزی انفارمیشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن لائن آر ٹی آئی کے تحت موصول ہونی والی شکایات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم چلا ئے ۔
مرکزی انفارمیشن کمیشن کی الیکشن کمیشن کونوٹس
previous post