نئی دہلی ،02؍جنوری (قندیل نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے کوئلہ گھوٹالے میں زیریں عدالت کی طرف سے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا کو سنائی گئی تین سال قید اور 25لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا پر 22 جنوری تک کے لئے پابندی لگا دی ہے۔عدالت نے فیصلے کو چیلنج دینے والی کوڑا کی درخواست پر سی بی آئی سے جواب بھی مانگا ہے۔جسٹس انو ملہوترا نے عدالت میں موجود کوڑا کو سماعت کی اگلی تاریخ تک عبوری ضمانت بھی دے دی ہے۔حالانکہ سابق وزیر اعلیٰ کو ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔کوڑا نے ہائی کورٹ میں اپنی اپیل زیر التواء رہنے تک سزا کو معطل کرنے اور ضمانت دینے کی درخواست کی تھی۔اسی عرضی پر عدالت نے یہ حکم دیا ہے۔جھارکھڑ کی کوئلہ کان کنی کو غلط طریقے سے کولکاتہ کی کمپنی ونی آئرن اینڈ اسٹیل کی صنعت لمیٹڈ کو تفویض کرنے کے معاملے میں کوڑا کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔کوڑا نے انہیں مجرم ٹھہرانے اور سزا سنانے کے بالترتیب 13اور 16 دسمبر، 2017 کے فیصلوں کو بھی چیلنج کیا ہے۔
مدھوکوڑاکی سزاپرپابندی
previous post