Home قومی خبریں مجوزہ طلاق بل: عدالت کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوا تو کانگریس مخالفت کرے گی

مجوزہ طلاق بل: عدالت کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوا تو کانگریس مخالفت کرے گی

by قندیل

مجوزہ طلاق بل: عدالت کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوا تو کانگریس مخالفت کرے گی
نئی دہلی15دسمبر(قندیل نیوز)
کانگریس نے پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں پیش کئے جانے والے تین طلاق بل پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے آج کہا کہ بل اگر سپریم کورٹ کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوگا تو پارٹی اس کی حمایت نہیں کر ے گی۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پریس کانفرس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی خواتین اور مردوں کے لیے یکساں انصاف کی حامی رہی ہے اور جب تین طلاق پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا تو اس کی حمایت کی تھی۔حکومت اگر من مانی کرتی ہے اوربل عدالت کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوا تو کانگریس اس کی مخالفت کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment