لوک سبھا کی کارروائی اب پانچ مارچ کوہوگی

نئی دہلی:9؍فروری(قندیل نیوز)
لوک سبھا میں آج اپوزیشن اراکین کی طرف سے کارروائی میں مسلسل مداخلت نے اسپیکر سمترا مہاجن کو ایوان کی کارروائی پانچ مارچ تک ملتوی کرنے پر مجبور کردیا۔کانگریس کے اراکین مستقل مطالبہ کرتے رہے کہ رافیل سودے کی چھان بین کرائی جائے۔دوسری طرف تیلگو دیشم پارٹی کے قانون ساز آندھراپردیش کو خصوصی حیثیت دینے کی مانگ پر اصرار کرتے رہے۔