لندن18دسمبر (قندیل نیوز )
دنیا بھر میں روزانہ سیکروں مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان میں سے ایک مشروب کافی بھی ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں کافی کا استعمال غیر معمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک ایسا کیفے موجود ہے جو اپنے گاہکوں کو منفرد کافی پیش کرتا ہے۔ گاہک اپنی مرضی کی کافی جن میں کیپی چینو، چاکلیٹ،موکا، لیٹے،بلیک کافی اور کولڈ کافی وغیرہ شامل ہیں، سے محضوظ ہو سکتا ہے لیکن اس کیفے کا کمال یہ ہے کہ اگر گاہک چاہیے تو سیلفی بنوا کر اس کا عکس اپنی کافی میں دیکھتے ہوئے کافی سے لطف اندوز ہو سکتا ہے
لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلیے ویسے تو کافی میں نت نئے نگار و نقش بنائے جاتے ہیں مگر لندن کے اس کیفے میں کپ کے اندر کافی میں پینے والے یا کسی دوسرے کی تصویر بنائی جاتی ہے جس کے لیے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال کیا جاتا ہے ۔پہلے گاہک کی سیلفی لی جاتی ہے پھر تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے اسے کپ میں منتقل کیا جاتا ہے اس کیلیے گاہک کو اضافی پیسے دینے پڑتے ہیں۔کیفے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو اچھی کافی ہر جگہ سے مل جاتی ہے مگر گاہکوں کو اپنی طرف لانے کیلیے ایسے منفرد اقدامات کیے جاتے ہیں، جن سے گاہکوں کی توجہ حاصل ہو۔ اسی لیے ہم نے ایسا عمل شروع کیا۔ لوگ کافی میں تصاویر بنوا کر ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور محضوظ ہوتے ہیں۔دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے یہ ایک اچھا اور منفرد عمل ہے لیکن اپنی تصویر بنوا کر کافی سے لطف اندوز ہونا مشکل عمل ہے ۔
لندن: گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے کیفے کی منفرد کاوش
previous post