Home اسپورٹس فیروز شاہ کوٹلہ ٹسٹ میچ ڈرا ، ہندوستان نے جیتی مسلسل نویں سیریز ، عالمی ریکارڈ کی برابری کی

فیروز شاہ کوٹلہ ٹسٹ میچ ڈرا ، ہندوستان نے جیتی مسلسل نویں سیریز ، عالمی ریکارڈ کی برابری کی

by قندیل

فیروز شاہ کوٹلہ ٹسٹ میچ ڈرا ، ہندوستان نے جیتی مسلسل نویں سیریز ، عالمی ریکارڈ کی برابری کی

(نئی دہلی، 06؍دسمبر (قندیل نیوز

سری لنکا نے دھننجے ڈیسلوا( 119ریٹائرڈ ہرٹ)کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندوستان کے خلاف دوسرا اور آخری کرکٹ ٹسٹ بدھ کو یہاں ڈرا کرا لیا جبکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیتنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ ہندوستان نے تین میچوں کی یہ سیریز ایک۔صفر سے اپنے نام کی۔کولکاتہ میں پہلا اور دہلی میں تیسرا ٹیسٹ ڈرا رہا ہے جبکہ ہندوستان نے ناگپور میں دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 239 رنز سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیت لی اور آسٹریلیا کے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو یں سیریز جیتنے کے عالمی ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔فیروز شاہ کوٹلہ ٹسٹ میچ ڈرا ، ہندوستان نے جیتی مسلسل نویں سیریز ، عالمی ریکارڈ کی برابری کی ۔ہندوستان کا یہ سفر 2015 میں سری لنکا کو اسی کی سرزمین پر دو۔ایک سے شکست دینے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ ہندوستان نے اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین۔صفر، ویسٹ انڈیز کو دو۔صفر نیوزی لینڈ کو تین ۔صفر ، انگلینڈ کو چار۔صفر ، بنگلہ دیش کو ایک ۔صفر ، آسٹریلیا کو دو۔ایک اور سری لنکا کو تین ۔صفر سے شکست دی۔ہندوستان نے اپنی موجودہ سیریز میں ایک ۔صفر سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان کے پاس اب جنوری سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے چیلنجنگ دورہ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع رہے گا۔وراٹ کوہلی مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریز۔انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف بدھ کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں ڈرا ہوئے تیسرے میچ میں مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز بھی بن گئے ہیں۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے وراٹ کو سیریز جیتنے پر فاتح ٹرافی پیش کی۔ وراٹ نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 243 رن اور دوسری اننگز میں 50 رن بنائے تھے۔وراٹ نے سیریز میں تین سنچریوں سمیت کل 615 رن بنائے جس کے لئے انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

 
 

You may also like

Leave a Comment