نئی دہلی،24؍جنوری (قندیل نیوز)
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کی مخالفت جاری ہے۔گجرات کے احمد آباد میں کچھ فسادیوں نے پہلے ایک مول کو نشانہ بنایا اور پھر وہاں کھڑی تقریبا 40گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔پولیس کو فسادیوں کو روکنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ہوائی فائرنگ تک کرنی پڑی۔حالانکہ پہلے ہی سنیما ہال مینجمنٹ کہہ چکا ہے کہ وہ پدماوت فلم نہیں لگائیں گے اس کے باوجود ہمالیہ مال جہاں بگ سنیما ہے وہاں توڑ پھوڑ کی گئی۔اس معاملے میں اب تک کل 200 لوگ گرفتار کئے جا چکے ہیں اور جے پور شاہراہ جام کر دیا گیا ہے۔پدماوت کے 25 جنوری کو ریلیز سے پہلے راجپوت کرنی سینا کی دھمکی کے پیش نظر گڑگاؤں میں اتوار تک دفعہ 144لگا دی گئی ہے۔کرنی سینا نے فلم کی اسکریننگ کر رہے سینما گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔گڑگاؤں میں 40سے زیادہ سنیما گھراور ملٹی پلیکس ہیں۔ہریانہ حکومت نے کہا کہ وہ فلم کے مظاہرے کو لے کر وہ سپریم کورٹ کے احکامات کو نافذ کرے گی۔گڑگاؤں میں ڈپٹی کمشنرونے پرتاپ سنگھ نے کہاکہ قانون نظام میں کمی کے پیش نظر دفعہ 144لگائی ہے۔ 25 جنوری کو فلم پدماوت ریلیز ہو رہی ہے۔کانپور میں کاکادیو کے سروودیہ نگر علاقے میں واقع ایک مال ملٹی پلیکس میں کرنی سینا کے تقریباًایک درجن ارکان نے سنجے لیلا بھنسالی کی 25جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم پدماوت کے خلاف مظاہرہ کیا۔کاکادیو کے تھانہ انچارج اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ کرنی سینا کے ارکان نے فلم کے پوسٹر پھاڑ دیئے، شیشے توڑے اور وہاں ملٹی پلیکس کے عملے کے ساتھ بد سلوکی کی۔مظاہرین بھنسالی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور فلم پر مکمل طور پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ کرنی سیناشہر میں فلم کی نمائش کسی بھی حالت میں نہیں ہونے دے گی۔مدھیہ پردیش راجپوت سماج نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور حکام کو اپنے مطالبات کی حمایت میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ مدھیہ پردیش راجپوت سماج کے سیکرٹری جنرل دیپک چوہان نے کہاکہ عوامی جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پدماوت کی بھوپال میں ریلیزروکنے کے لئے ہم نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔چوہان نے کہا کہ احتجاج میں دوسرے تنظیم کے لوگ بھی شامل ہوئے۔اس میں فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا مجسمہ اور فلم کے پوسٹر کو نذر آتش کیا گیا۔لوگوں نے ریاست کے دیگر حصوں میں بھی فلم کی مخالفت میں مظاہرہ کیا۔
فلم پدماوت پر تشدد:احمد آباد میں آتشزنی، جے پور میں چکا جام، 200گرفتار
previous post