Home قومی خبریں فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ای تعلیم کو فروغ دینے کے اقدامات

فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ای تعلیم کو فروغ دینے کے اقدامات

by قندیل

نئی دہلی:12؍مارچ(قندیل نیوز)
حکومت نے آن لائن نصابوں کی پڑھائی کے لیے سوئم (https://swayam.gov.in/)۔ پورٹل شروع کیاہے۔یہ نصاب اسکول سے یونیورسٹی سطح تک کے لیے پڑھائی کے خواہش مند لوگوں کے لیے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ بہترین ٹیچروں کے ذریعہ تیار کئے جاتے ہیں۔تمام ثانوی نصاب اور ابتدائی تعلیم میں ڈپلوما (ڈی-ای ایل-ای ڈی) پروگرام بھی سوئم پورٹل کے توسط سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کے ذریعہ فراہم کئے جاتے ہیں۔ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے ایک مایہ ناز پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا نام ہے نیشنل مشن آن ایجوکیشن ۔ اس کے ذریعہ اعلی تعلیم کے اداروں میں تمام سیکھنے والوں کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن اینڈ ٹکنالوجی (این ایم ای آئی سی ٹی) کے ذریعہ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ یہ تعلیم کسی بھی جگہ کسی بھی وقت حاصل کی جاسکتی ہے۔ این آئی او ایس نے ای تعلیم کو اسکول کی سطح پر فروغ دینے کے لئیمتعدد اقدامات کئے مثلاً ورچوئل اوپن اسکولنگ (وی اوایس) ، ایکلیویا میسیو آن لائن کورس اور مکتا ودیاوانی وغیرہ ۔این آئی او ایس کی طرف سے پچھلے تین برسوں کے دوران ای تعلیم پر کی رقم خرچ کی گئی وہ 1،92،14،565 روپے ہے۔ ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کو ای تعلیم کے لئے علاحدہ سے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ فی الوقت تمام یونیورسٹیوں میں ای-لرننگ شروع کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت اوپندر کشواہا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

You may also like

Leave a Comment