Home قومی خبریں فرقہ پرستو!تمہارے خلاف جنگ میں اکیلانہیں ہوں،پورابہارساتھ ہے،لاٹھی کازورنہیں چلے گا :جیل جاتے وقت لالویادوکاانتباہ

فرقہ پرستو!تمہارے خلاف جنگ میں اکیلانہیں ہوں،پورابہارساتھ ہے،لاٹھی کازورنہیں چلے گا :جیل جاتے وقت لالویادوکاانتباہ

by قندیل

لالوکوجیل اورمشراکوبیل،یہی ہے مو دی کاکھیل:رگھوونش پرساد،نتیش سرکارکے گھوٹالوں پر بی جے پی خاموش کیوں:کانگریس
ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی :راجد تیجسوی نے کہا:غریب اورپسماندہ لیڈروں پرظلم ،پسماندہ طبقہ کی وجہ سے نشانہ بنایاگیا:منوج جھا
رانچی 23دسمبر(قندیل نیوز)
چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں رانچی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیے گئے بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ اس ’’صلیبی جنگ‘‘ میں وہ اکیلے نہیں ہیں،بلکہ پورا بہار ایک ساتھ ملتا ہے لالو نے کئی ٹویٹسوں کے بعدکہاکہ فرقہ پرستو!، لالوتمہاری راہوں کاکانٹانہیں ،آنکھوں کی کیل ہے لیکن اتنی آسانی سے اکھاڑکرپھینک نہیں پاؤگے ۔انہوں نے ٹویٹر پر بھی لکھاکہ سنو،کال کھول کراس گڈری کے لعل کوپریشان کرسکتے ہو،شکست نہیں دے سکتے۔ایک اور ٹویٹ میں لالونے کہاکہ ’’نہ زور چلے گا لاٹھی گا، لالو لال ہے ماٹی کا‘‘ ۔آر جے ڈی لیڈررگھوونش پرساد سنگھ نے کہا کہ ہم سی بی آئی کے عدالت کے فیصلے کے خلاف اوپری عدالت میں اپیل داخل کریں گے ۔اسی وقت آرجے ڈی رہنماؤں نے براہ راست عدالت کے ساتھ بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد نے کہا کہ عدالت نے سزا کو لے کر دوہرا رویہ اپنایا ایک طرف جہاں جگن ناتھ مشرا کو رہا کر دیا گیا وہیں لالویادو کو مجرم قرار دیا گیا۔لالوکوجیل اورمشراکوبیل یہی ہے مودی کاکھیل ۔مرکزی ترجمان منوج جھانے کہاکہ پسماندہ طبقہ سے آنے کی وجہ سے لالویادوکونشانہ بنایاگیاہے ۔اسی وقت مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی پردوہرا معیاراپنانے کاالزام لگایاہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے کہاکہ لالو یادو 1996 سے اس کیس میں قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ اور ان کے وکیل آگے کی لڑائی لڑنے کے قابل ہیں لیکن میں بی جے پی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ بہار کے گھوٹالے پر کسی طرح کی جانچ کیوں نہیں ہو رہی ہے۔وہیں لالو یادو کے بیٹے اور ریاست کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے اسے غریب اور پسماندہ رہنماؤں پر کیا گیا ظلم بتاتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ لالو جی جس طرح غریبی میں پیدا ہوئے اور جس جدوجہد کے دم پر اقتدارکوان گلیاروں سے چھڑایااسی وجہ سے وہ نشانے پرہیں۔انہوں نے کارکنوں سے امن کے لیے بھی اپیل کی۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج چارہ گھوٹالے کے دیوگھر خزانہ سے منسلک ایک معاملے میں عدالت میں پیش ہونے سے پہلے کہا کہ بی جے پی مثبت سیاست کرنے والوں کے خلاف ہے لیکن ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ہم عدلیہ میں مکمل اعتماد رکھتے ہیں کہ ہم انصاف حاصل کریں گے۔لالویادو نے آج چارہ گھوٹالے سے منسلک دیوگھر خزانے سے تقریباََ89 لاکھ روپے کے غیرقانونی انخلاء سے جڑے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے میڈیاسے بات چیت میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو چھوڑیں گے نہیں لیکن انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ان کے ساتھ انصاف کرے گی۔لالو نے کہا کہ چارہ گھوٹالے سے منسلک تمام معاملات میں جانچ ہوئی ہے لیکن کہیں سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت کیس تیار کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment