Home قومی خبریں فرضی باباؤں کی ایک اور فہرست جاری

فرضی باباؤں کی ایک اور فہرست جاری

by قندیل

دہلی کے ویریندر دیو دکشت کا نام بھی شامل
الہ آباد :(قندیل نیوز) اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے جمعہ کو فرضی باباوں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے ۔ فرضی باباوں کی دوسری فہرست میں حال ہی میں سرخیوں میں آئے دہلی کے ویریندر دیو دیکشت ، بستی کے سچدانند سرسوتی اور الہ آباد کی خاتون سنت اور پری اکھاڑے کی خود ساختہ مہامنڈلیشور ترکال بھونتا کے نام شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فرضی باباوں کی ایک تیسری فہرست بھی جلد ہی جاری کی جاسکتی ہے ، جس میں ایک درجن سے زائد باباوں کے نام شامل ہوسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی راجستھان الور کے فلاہاری بابا کو بھی اکھاڑہ پریشد نے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کی باگھمبری مٹھ میں ہوئی ایک میٹنگ میں کنبھ کی تیاریوں ، جیوتش پیٹھ کے شنکر اچاریوں کو ماگھ میلے میں زمین دئے جانے اور پریاگ راج تجاویز پر میٹنگ میں موجود سبھی 13 اکھاڑوں کے اہلکاروں نے مہر لگائی ۔
اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں سبھی 13 اکھاڑوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں جنوری 2019 میں پریاگ کی زمین پر لگنے والے کنبھ میلے کی تیاریوں کو لے کر بھی سادھو سنتوں سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اکھاڑہ پریشد کی میٹنگ میں بغیر کسی روایت کے باباوں کو سنت نہ ماننے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ تین متنازع باباوں کی اکھاڑہ پریشد نے دوسری فہرست جاری کرکے ان کو فرضی قرار دیا ۔ خیال رہے کہ پریشد نےا س سے پہلے بھی ایک فہرست جاری کی تھی ، جس میں 14 باباوں کو فرضی قرار دیا تھا ۔ یہ فہرست 10 ستمبر کو جاری کی گئی تھی۔

You may also like

1 comment

سعید احمد 30 دسمبر, 2017 - 08:55

ہندوستان بھر میں پھیلے ہوے نامنہاد آشرموں کی جانچ ہونی چاہیے

Leave a Comment