-
- احمدعطاء اللہ
-
- عشق کا آخری چراغ ہوں میں
-
- حسن سے بڑھ کے بد دماغ ہوں میں
-
- کوئی مجنوں ہوا تھا سنتا ہوں
-
- اب یہاں عشق کا سراغ ہوں میں
-
- میری قیمت تو جاکے ان سے پوچھ
-
- جن کے سینے کا سرخ داغ ہوں میں
-
- سب پہ لازم ہے دیکھ بھال مری
- شہر کے درمیاں کا باغ ہوں میں