Home غزل غزل

غزل

by قندیل

محمد رضا جاسم

ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹی

بزم ادب تھی جن سے وہ اہل نظر گۓ

روشن جہاں تھا جن سے وہ اہل ہنر گۓ

باقی دلوں میں اج ہے مظلوم کی ادا
رسوا جہاں سے ہوکے ہی ظالم گذر گۓ

محفل یہاں کس طرح سے اپنی سجاءیں ہم
حسرت لءے دنیامیں یہ کتنے تو مر گۓ

باغ جہاں میں ان کے جب آءی ہے خوش فضا
ان کے چمن میں پھولوں کے چہرے نکھر گۓ

کوءی نہ تھا جو درد کی دیتا مجھے دوا
جاسم شفا دی اس نے ہی جب ان کے در گۓ

You may also like

Leave a Comment