Home غزل غزل

غزل

by قندیل

عقیل عباس
اس کو دعویٰ تھا سخن ناپ لیا
ہم نےاس کا بھی دہن ناپ لیا
ایک بے ساختہ بوسے کی طرح
ایک جھونکے نے بدن ناپ لیا
پاؤں زنجیر سے آزاد ہوا
اور خواہش نے گگن ناپ لیا
اس نے اچکائے ذرا سے کندھے
میں نے دو طرفہ جتن ناپ لیا
میری آنکھوں نے ذرا پیچھا کِیا
اس نے اتنے میں چلن ناپ لیا
خواب میں جسم میسر تھا کوئی
جسم یعنی وہ سمن ناپ لیا

You may also like

Leave a Comment