Home بین الاقوامی خبریں علی صالح کا قتل ایران کی خشت اول ہوگا: احمد صالح

علی صالح کا قتل ایران کی خشت اول ہوگا: احمد صالح

by قندیل

میرے والد ایرانی ایجنٹوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے

(صنعاء 5دسمبر (قندیل نیوز

یمن کے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے احمد صالح نے کہا ہے کہ ان کے والد کے قتل کا ذمہ دار ایران ہے اور ایران کو ان کے خون کی قیمت ادا کرنا ہوگی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز حوثی شدت پسندوں کے ہاتھوں بے رحمی سے مارے جانے والے سابق صدر علی صالح کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد ایرانی ایجنٹوں کے سامنے سینہ سپر تھے۔ اس لیے انہیں موت سے ہم کنار کردیا گیا۔ جنرل احمد صالح نے کہا کہ ایرانی ایجنٹ تین سال سے یمن میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ علی صالح نے یمن میں ایران کو فساد پھیلانے سے روکنے کی کوشش کی تو انہیں قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کا قتل ایران کے لیے تباہی کا موجب بنے گاجس کو قرنوں دنیا یا د رکھے گی ۔

You may also like

Leave a Comment