Home قومی خبریں علیٰ عدالتوں میں ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت سے زیر التوا ہیں چھ لاکھ کیس

علیٰ عدالتوں میں ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت سے زیر التوا ہیں چھ لاکھ کیس

by قندیل

علیٰ عدالتوں میں ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت سے زیر التوا ہیں چھ لاکھ کیس

(نئی دہلی10 دسمبر ( قندیل نیوز

بمبئی ہائی کورٹ سمیت ملک کی مختلف اعلیٰ عدالتوں میں تقریبا چھ لاکھ کیس ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت سے زیر التوا ہیں۔ اس میں سے سب سے زیادہ تقریباً ایک لاکھ سے زائد کیس بمبئی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ نگرانی کے نظام کی طرف سے جمع اعداد و شمار میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے۔سال2016 کے آخر میں ملک کی 24 اعلی عدالتوں میں کل 40.15 لاکھ معاملے زیر التوا تھے۔ ان میں بھی کل زیر التواء مقدمات میں سے دس سال یا اس سے زیادہ وقت سے زیر التوا مقدمات کی تعداد 19.45 فیصد ہے۔قومی عدالتی ڈیٹا گریڈ کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سات دسمبر تک 20 اعلی عدالتوں میں 5،97،650 کیس ایک دہائی یا اس سے زیادہ وقت سے زیر التوا تھے۔ملک میں 24 ہائی کورٹ ہیں لیکن ان میں سے جن کے اعداد و شمار نہیں مل پائے ہیں انہی میں سے ایک ہیں الہ آباد ہائی کورٹ بھی ہے ۔ بمبئی ہائی کورٹ میں 1،29،063 زیر التواء مقدمات ہیں ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ جہاں کل 99،625 معاملے زیر التوا ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں 74،315 کیس زیر التوا ہیں۔اعلی عدالتوں کی یہ صورتحال ہے کہ یہاں چھ لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں ؛ لیکن پھر بھی ہم اس صورتحال میں انصاف و ترقی کی آس لیے جی رہے ہیں ۔ 

You may also like

Leave a Comment