دلتوں اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے سے اتحادی ہونے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے
نئی دہلی :11؍ مارچ (قندیل نیوز)
این ڈی اے اتحاد کے اتحادی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے بعد مختلف ریاستوں میں عظیم شخصیات کی مورتیوں کو توڑنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مرکز اور متعلقہ ریاستی حکومت سے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی صدارت میں آج لوک جن شکتی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے عظیم شخصیات کی مورتیاں توڑنے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اس طرح کے واقعات کی مخالفت میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا۔ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں اتر پردیش میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے توڑنے کے واقعات پر پارٹی صدر پاسوان سے ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کرنے کی کوشش کی تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔چراغ نے کہا کہ ایل جے پی این ڈی اے کا اہم اتحادی پارٹی ہے لیکن پارٹی کارکن عظیم شخصیات کی مورتیاں توڑنے، دلتوں، پچھڑوں اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے سے محض اس وجہ پیچھے نہ ہٹے گی ان کی پارٹی حکمراں پارٹی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح واقعات کی مخالفت حکومت کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ استحصال ،ظلم و ستم کو روکنے کا اقدامات تصور کیاجائے گا۔اجلاس کے بعد پارٹی صدر پاسوان نے بتایا کہ قومی مجلس عاملہ کی طرف سے منظور کی پیشکش میں 20فیصد سے زیادہ دلت آبادی والے گاؤں کو ’پردھان منتری آواس گرام ‘قرار دے کر ان دیہات میں بنیادی سہولیات مہیا کرانے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کے بجائے مرکزی حکومت کے ذریعہ اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی ہے۔تجویز میں قومی مجلس عاملہ نے نجی شعبے میں ریزرویشن نظام نافذ کرنے، انتظامی خدمات کی طرز پر ہندوستانی عدالتی سروس کا قیام کرنے، نیشنل یوتھ کمیشن کے نام سے آئینی باڈی کا قیام اور نوبل امن انعام کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر کے نام کی پہل کرنے کی مرکزی حکومت سے مانگ کی گئی ہے۔پاسوان نے مرکزی کابینہ سے ٹی ڈی پی کے وزراء کے استعفیٰ کے پیش نظر این ڈی اے میں بکھراؤ کے سوال پر کہا کہ اتحاد متحد ہے، اور ٹی ڈی پی این ڈی اے سے الگ نہیں ہوئی ہے۔اس سے پہلے چراغ نے پارٹی کارکنوں سے اگلے سال لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ایل جے پی کا سب علاقوں میں تنظیمی ڈھانچہ مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کی قرارداد کے ساتھ کارکنوں کو انتخابی تیاریوں میں شامل ہونے کے لیے کہا۔
عظیم شخصیات کی مورتیاں توڑنا قابل مذمت:چراغ پاسوان
previous post