Home قومی خبریں عام بجٹ 2018 : بی جے پی کے سینئر لیڈر اڈوانی نے انتہائی اہم بجٹ قرار دیا

عام بجٹ 2018 : بی جے پی کے سینئر لیڈر اڈوانی نے انتہائی اہم بجٹ قرار دیا

by قندیل

نئی دہلی ،یکم فروری (قندیل نیوز)
سابق نائب وزیراعظم اور بی جے پی کے بزرگ رہنما ایل کے اڈوانی نے عوامی بہبوداور معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کے رخ پر19۔2018 کے بجٹ کو انتہائی مقاصد کا حامل اولین بجٹ قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے موجودہ این ڈی اے حکومت کے آخری مکمل بجٹ پراپنے ردعمل میں مسٹر آڈوانی نے کہا کہ وہ اس بات کے لئے حکومت کی خاص طور پر تعریف کرنا چاہتے ہیں کہ اس نے آیوشمان ہندوستان اسکیم کے ذریعے تقریبا پچاس کروڑ ہندوستانیوں کو صحت بیمہ کے دائرے میں لاکر سب کے لئے صحت کو نعرے سے باہر نکال کر حقیقت کا روپ دیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ہر فیملی کو سالانہ پانچ لاکھ روپے کا صحت بیمہ مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے کسانوں، چھوٹے اور درمیانے صنعت کاروں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی ضرورتوں سے رجوع کرنے کے حوالے سے بھی بجٹ کو اختراعی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات سے خاص طور پر خوش ہیں کہ اسکولی تعلیمی نظام پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔مسٹر اڈوانی نے کہا کہ یہ بجٹ مظہر ہے کہ ہندوستان میں اب ایک ایسی حکومت قائم ہے جو غریب پروری، حاجت روائی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کے انتودیہ فلسفے پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نیشاندار بجٹ کے لئے مسٹر ارون جیٹلی کی ستائش اور بی جے پی پر اظہار فخر کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment