Home قومی خبریں عام انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحادنہیں: اکھلیش یادو

عام انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحادنہیں: اکھلیش یادو

by قندیل

لکھنؤ:09جنوری (قندیل نیوز)
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی کا مینڈیٹ بڑھانا ان کی پہلی ترجیح ہے اور وہ اب کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔اکھلیش نے کہاکہ سال 2019کا الیکشن فیصلہ کن ہے، کیونکہ اتر پردیش کے انتخابی نتائج کا پیغام پورے ملک میں جاتا ہے۔اس وقت ہم کسی پارٹی سے اتحاد کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں، کیونکہ اس سے (معاہدے اور سیٹوں کی تقسیم میں) کافی وقت خراب ہوتا ہے، اور میں (سیٹوں کو لے کر) کسی الجھن میں نہیں پڑنا چاہتا۔معلوم ہو کہ سماج وادی پارٹی نے گزشتہ سال ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس سے اتحاد کیا تھا۔ایس پی صدر نے کہاکہ اس وقت میری ترجیح ایس پی کے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی ہے اور میں اس کے لئے کام کر رہا ہوں۔اگر آپ مضبوط ہوں گے تو آپ کی دعویداری زیادہ مضبوط ہوگی ہے۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ان کا سیاست کرنے کا اسٹائل مختلف ہے اور وہ ہم خیال والی پارٹیوں کے ساتھ دوستی کو تیار ہیں، لیکن اس وقت ان کی ترجیح دوسری ہے۔سال 2019 کے انتخابات میں اب وقت ہے۔ اس وقت ہم ہر سیٹ پر امیدواروں کو منتخب کرنے پر کام کر رہے ہیں۔اکھلیش نے کہا کہ وہ ایس پی کارکنوں میں جوش پیدا کرنے کے لئے ایک بار پھر ’رتھ یاترا‘نکالیں گے۔اس کے لیے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔عوام کو سماج وادی پارٹی سے امیدیں ہیں کیونکہ یہی پارٹی بی جے پی کو روک سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی دیگر ریاستوں میں بھی لوک سبھا انتخابات لڑے گی، جہاں ایس پی پارٹی مضبوط ہے۔مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں ایس پی کی پارٹی مضبوط ہے۔اس کے علاوہ ہم اتراکھنڈ اور راجستھان میں بھی اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment