دہلی 21دسمبر(قندیل نیوز)
تین طلاق پر پابندی اور اسے غیر ضمانتی قرار دینے والا بل حکومت آج لوک سبھا میں پیش کرنے جا رہی ہے، اس بل میں ایک ساتھ تین طلاق دینے والوں کے لیے تین سال کی قید اور جرمانا ادا کرنا پڑے گا، اس بل کو وزیر قانون روی شنکر پرساد لوک سبھا میں پیش کریں گے، ایک سوال کے جواب میں روی شنکر پرساد نے کہا کہ یہ مسئلہ جنسی انصاف، جنسی مساوات اور عورتوں کے حقوق سے جڑا ہوا ہے اس میں آستھا اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں، وزیر قانون نے مزید کہا کہ ایک بارے میں تین طلاق کو سپریم کورٹ نے بھی غیر قانونی قرار دیا ہے اس کے باوجود بھی اس طرح کے 66 مسئلے سامنے آ چکے ہیں، لوک سبھا میں سرکار سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا اس نے اس بل کا مسودہ تیار کرنے میں مسلم تنظیموں سے بات چیت کی ہے تو اس کا جواب وزارت قانون میں راجیہ منتری پی پی چودھری نے جواب دیا نہیں،، آج بی جے پی نے اپنے تمام ممبران کو اس بل کو منظوری کے لیے پیش کیے جانے وقت ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے –
طلاق ثلاثہ پر مجوزہ بل آج لوک سبھا میں پیش ہوگا
previous post