نئی دہلی :16جنوری ( قندیل نیوز)
حکومت کے متعلق طلاق ثلاثہ پر کوئی آرڈیننس لانے کی نیت نہیں ہے ، تاہم حکومت کو توقع ہے کہ طلاق ثلاثہ بل بجٹ اجلاس میں منظور ہوجائے گی ۔ قابلِ ذکر ہے کہ لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں ہی طلاق ثلاثہ پر بل کی منظوری مل چکی تھی ، لیکن یہ بل راجیہ سبھا میں منظور نہ ہوسکی ۔ جب اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے جب اس متعلق پوچھا کہ کیا حکومت طلاق ثلاثہ پر آر ڈنینس لانا چاہتی ہے تو اس سوال کے جواب میں مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت فی الوقت آرڈیننس لانے کے خیال میں نہیں ہے ، بلکہ طلاق ثلاثہ بل کو بجٹ اجلاس میں منظور ہونے کی توقع ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس بل پر غور و مباحثہ کیا جائے پھر اس کو منظور کیا جائے ۔طلاق ثلاثہ بل پر سیاسی جماعتوں کے مخالفانہ رویہ پر نقوی نے کہا کہ بی جے پی کے ترقیاتی مسودہ ووٹ کا سودا نہیں ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ طلاق ثلاثہ بل پر ایوان کی منظوری ملے گی ۔
طلاق ثلاثہ پر آرڈیننس نہیں، بجٹ اجلاس میں بل منظور ہونے کی توقع : مختار عباس نقوی
previous post