کولکاتہ4جنوری(قندیل نیوز)
مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کیے گئے ’’تین طلاق بل ‘‘ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد نہ تین طلاق پر روک لگانا ہے اور نہ ہی مسلم خواتین کی فلاح بہبود ہے بلکہ اس بل کے ذریعہ بی جے پی سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بیر بھوم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کا مقصد مسلم خواتین کے حقوق کی حفاظت نہیں بلکہ اس کی وجہ سے مسلم خواتین کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوگا اور بی جے پی اس پورے معاملے میں سیاست کررہی ہے۔خیال رہے کہ لوک سبھا میں اس بل پر ترنمول کانگریس کی خاموشی کی وجہ سے مسلم حلقے کی جانب سے ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی جارہی تھی۔بنگال میں مسلم آبادی کی شرح27.01فیصد کے قریب ہے۔خیا ل رہے کہ 22اگست 2017میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ میں سے تین ججوں کے ذریعہ تین طلاق پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ممتا بنرجی نے اس مسئلے پر اپنی بات رکھی ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبران نے لوک سبھا میں تین طلاق بل پر بحث میں حصہ نہیں لیا تھا۔یہ بل 28دسمبر 2017کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا اور اسی دن پاس کرالیا گیا۔ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آسام میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے کہ بنگالی بولنے والوں کا ناطقہ بند کیا جارہا ہے اور انہیں ہراساں کیا گیا ہے۔جب کہ بنگالی بولنے والے آسام اور شمال مشرقی ریاستوں میں ایک صدی عرصے سے آباد ہیں۔تین طلاق پر ممتا بنرجی کے بیان پر سی پی ایم کے ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ممبران لوک سبھا میں بل کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا مگر اب ممتا بنرجی اس پر ہمدردی بٹور کر سیاست کررہی ہیں۔مسٹرسلیم نے کہا کہ بی جے پی کا صرف ایک ایجنڈا ہے ہندوتو جب کہ ممتا بنرجی کئی ایجنڈا ہے اور وہ آگ سے کھیل رہی ہیں۔خیال رہے کہ سی پی ایم نے اس بل پر بحث میں حصہ لیاتھا اور پارٹی کا موقف ہے کہ یہ بل سیاسی ایجنڈے کے تحت پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کہ ممتا بنرجی نے آج بیربھوم کے احمد پور میں تقسیم انعامات کے پروگرام میں حصہ لیا۔سرکاری اسکیموں کے تحت کئی افراد کو انعام اور اسکالر شپ اور قرض کو تقسیم کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے بیربھوم میں انفراسٹکچر کو بہتر کرنے ، سیاحت ،سڑک اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ چوتھا جنگل محل اتسو 3جنوری سے 10جنوری کے درمیان منعقدکیا۔اس درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کئی علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی۔
طلاق ثلاثہ بل سے مسلم خواتین پریشان ہوں گی :ممتابنرجی
previous post