Home قومی خبریں طلاق بائن بھی جرم:میناکشی لیکھی

طلاق بائن بھی جرم:میناکشی لیکھی

by قندیل

نئی دہلی28 دسمبر ( قندیل نیوز)
لوک سبھا میں ٹرپل طلاق کے خلاف قانون بنانے کے لئے لائے گئے بل پر بحث کے دوران طلاق بائن کو بھی جرم قراردیاگیاہے۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو نے یہ معاملہ اٹھایا، اور حکومت سے جواب مانگا لیکن بی جے پی کی جانب سے ایم پی میناکشی لیکھی نے اپنے جواب میں صاف کر دیا کہ اس بل سے صرف طلاق بدعت ہی نہیں بلکہ اس کی کاٹ کے طور پر استعمال ہو رہے طلاق بائن کو بھی جرم تصور کیا جائے گا ۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے تین طلاق کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ اس کے بعد اسے جرم بنا کر اس کے استعمال پر سزا کا قانون والا بل آج مودی حکومت نے لوک سبھا میں پیش کیا گیا ہے جو کہ سراسر عدالت کے فیصلہ کے خلاف ہے۔ بل پر بحث کے دوران کانگریس کی رہنما سشمیتا دیو نے سوال اٹھایا کہ حکومت طلاق بدعت یعنی تین طلاق کو تو جرم قرار دے گی لیکن اس کی کاٹ کے لیے طلاق بائن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سشمیتا نے اپنی بات کی حمایت میں ایک ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن کا حوالہ بھی دیا ۔ آج جب سشمیتا دیو نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا تو بی جے پی کی جانب سے میناکشی لیکھی نے جواب دیا۔میناکشی نے کہا کہ پیش کیے گئے بل میں صرف طلاق بدعت نہیں بلکہ ایسے تمام طلاق جس کے ذریعہ ایک جھٹکے میں بیوی کو الگ کر دیا جاتا ہے، شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment