Home بین الاقوامی خبریں صعدہ میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے ورکشاپس تباہ

صعدہ میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے ورکشاپس تباہ

by قندیل

صعدہ میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے ورکشاپس تباہ
ْصنعاء 16دسمبر (قندیل نیوز )
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے جمعے کے روز ایک کارروائی کی ریکارڈنگ جاری کی ہے۔ یہ کارروائی چند روز قبل صعدہ میں کی گئی تھی جس میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے ورکشاپس کو نشانہ بنایا گیا۔ ان ورکشاپس میں متعدد غیر ملکی ماہرین اور تیکنیک کار موجود ہوتے ہیں۔کارروائی میں مذکورہ مقامات کو نشانہ بنانے کے بعد کے مناظر کو ریکارڈ کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ یمن کی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے صعدہ اور الحدیدہ میں تقریبا 250 ایرانی ماہرین کا پتہ چلایا ہے۔دوسری جانب البیضاء صوبے میں اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری کْمک کو تباہ کر دیا۔ یہ کْمک شبوہ صوبے کی بیحان گورنری میں باغیوں کی باقی ماندہ ٹولیوں کی سپورٹ کے لیے جا رہی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے البیضاء کے راستے ذمار سے آنے والی عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا جن میں ملیشیا کے لیے جنگجو بھی سوار تھے۔ اس دوران بیحان شہر کے مغرب میں اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ بیحان کے شمال مغرب میں یمنی فوج کی باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جو شبوہ صوبے میں حوثیوں کا آخری گڑھ ہے۔

You may also like

Leave a Comment