نئی دہلی:20؍جنوری (قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی کی مدت کا آخری بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ایسے میں بجٹ اور 2019لوک سبھا انتخابات کی تیاری کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ انتخابات کے حساب کتاب میں وقت ضائع نہیں کرتے،انہیں ملک کے لوگوں پر یقین ہے۔ساتھ ہی کہا کہ ان کا بجٹ کولے کر واحد ایجنڈا ترقی ہے۔ایک نجی چینل کے ذریعہ ایک انٹرویو میں وزیراعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی پر بولتے ہوئے کہا کہ اگر ان دونوں کاموں کوہی میری حکومت کا کام سمجھتے ہیں تو پھر یہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔یہاں تک کہ اس ملک میں بینکوں کی قومیانے کے بعد بھی 30-40فیصد لوگ بینکنگ نظام سے باہر ہیں،ہم نے ان کو واپس لائے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے گرلز اسکولوں میں ٹوائلٹ کی تعمیر، 330کروڑ لوگوں کو گیس کنکشن پہنچانے کامنصوبہ اور 90پیسے میں غریبوں کاانشورنس کرنے جیسے منصوبے کابھی ذکرکیا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ جہاں تک جی ایس ٹی کا سوال ہے، جب اٹل بہاری واجپئی کی حکومت تھی، اس پر بحث شروع ہوئی۔یو پی اے کی حکومت کے وقت اس معاملے پر ریاستوں کی نہیں سنی جاتی تھی۔جب میں گجرات کا وزیراعلی تھا تو میں بولنا چاہتا تھا پر نہیں سنی جاتی تھی۔ایک ملک ، ایک ٹیکس کی سمت میں ہم نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی،اگر کوئی نظام بدلتا ہے، تو تھوڑی ہم آہنگی بنانی پڑتی ہے،اگر آپ طویل مدتی فوائد دیکھیں گے تو انہیں بہت کامیاب سمجھا جائے گا۔
صرف جی ایس ٹی اورنوٹ بندی ہی ہماری حصولیابی نہیں: مودی
previous post