صدسالہ اجلاس کے سلسلے میں جمعیت علماے دہلی کی میٹنگ کاانعقاد

قاری فاروق مظہر اللہ جمعیت علما دہلی کے صدر اور قاری عارف قاسمی جنرل سکریٹری منتخب
نئی دہلی: 15 جولائی(پریس ریلیز)
نرسری مسجد لوک نائک ہسپتال نئی دہلی میں مجلسِ منتظمہ جمعیت علماء دہلی کے اجلاس کاانعقادہواجسکی صدارت مولانا محمد داؤد امینی نائب صدر جمعیت علماء و صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند (دہلی)کی
اور نظامت کے فرائض شیخ علیم الدین اسعدی نائب صدر جمعیت علماء دہلی نے انجام دئیےـ ارکان مجلسِ منتظمہ نے متفقہ طور مولانا محمد عابد کو صدر کے عہدے سے برطرف کرکے انکی جگہ پرمولانا قاری فاروق مظہر اللہ شاہی امام و خطیب مسجد بھوگل کو منتخب کیا گیا
اور مولانا اسلام الدین کو ہٹاکر انکی جگہ پر مولانا محمد طلحہ مہرولی کو نائب صدر
اور قاری حسن کی جگہ پر خازن کی ذمہ داری حاجی محمد نسیم کو سونپی گئی اور مولانا آصف محمود و مولانا محمد رضوان کو سیکرٹری بنایا گیاـ
مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی صاحب کو اصلاح معاشرہ و تعلیمی امور کے ناظم کے عہدے پر فائز کیا گیا
مولانا ڈاکٹر سعیدالدین قاسمی
رکن عاملہ جمعیت علماء ہند نے اپنے بیان میں کہا کہ عنقریب سرزمین دیوبند میں جمعیت علماء ہند کا صد سالہ اجلاس ہونے جارہاہے جو ایک مثالی اجلاس ہوگا جسمیں پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں جمعیت کے خدام جوق در جوق شریک ہونگے، جسکی لئے دہلی میں کڑی محنت کی ضرورت ہے اس اجلاس سے قبل صوبہ میں افراد سازی سے ہٹ کر ذات سازی پر محنت ہورہی تھی جس کی وجہ سے صوبہ کے تمام افراد جمعیت سے کنارہ کئے جارہے تھے آج کا یہ اجلاس مجلسِ منتظمہ کا انعقاد بہت ضروری ہوگیا تھا
تاکہ سب لوگ مل جل کر محنت کریں ـ
مولانا محمد داؤد امینی،اور قاری عبد السمیع نائب صدور جمعیت علماء دہلی نے مشترکہ طور پر مجلسِ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی کام صوبہ میں غیر دستوری نہیں ہوگا
جو بھی کام ہوگا وہ مرکز کی ہدایت کے مطابق ہوگا
اجلاس میں شرکت کرنے والے منتظمہ کے ارکان.مولانا قاسم نوری، قاری احرار الحق جوہر قاسمی،مولانا حسین احمد قاسمی،قاری محمد شاہد،مولانا فرحت عمر ،مولانا اسعد اللہ،قاری محمد طاہر،قاری مہتاب،مولانا اخلاق،مولاناعزیزالرحمان،مولانا محمد یوسف،قاری محمد آزاد ، حافظ خلیل مجددی، مولانا نثار احمد قاسمی، مولانا دین محمد، مولانا سعید احمد مولانا ارشاد احمد مولانا غیاث الدین مظاہری مولانا عطاء الرحمٰن مولانا فدا حسین مفتی افروز قاسمی مفتی خان محمد
و کثیر تعداد میں ارکان مجلسِ منتظمہ و تمام ضلعی صدور و جنرل سیکرٹری نے شرکت کی
مجلس کا اختتام مولانا فاروق مظہر اللہ کی دعاء پر ہوا