Home قومی خبریں صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا یوم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو مبارک باد

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا یوم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو مبارک باد

by قندیل

نئی دہلی:7؍مارچ(قندیل نیوز)
صدرجمہوریہ ہندرام ناتھ کووند نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو مبارک باد دی ہے۔ خواتین کا عالمی دن کل منایا جائے گا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا دن ہے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی خدمات کوسراہا جاتا ہے، چاہے وہ ذاتی ہوں یا پیشہ ورانہ خدمات ہوں۔ہندوستان کی خواتین نے زبردست چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی کوششوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اپنے کنبوں اور ہمارے معاشرے کے علاوہ ملک کے لیے تحریک کا ایک وسیلہ ہیں۔ آیئے اس موقع پر ہم سب ایک بہتر معاشرے کو بنانے کا عزم کریں، جہاں خواتین اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں اور ملک کی ترقی کے لئے اپنی بہترین خدمات دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کرایک بہتر مستقبل کے لئے کام کریں، جہاں ہر ہندوستانی خاتون برابری کی شرائط کے تحت یکساں سلوک حاصل کرسکیں جس کی وہ مستحق ہیں۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
نیتی آیوگ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین صنعت کاروں کے پلیٹ فارم کاآغازکرے گا ۔

You may also like

Leave a Comment