صدرجمہوریہ نے بحریہ کے آبدوز دستے کو پریذیڈنٹس کلر سے سرفراز کیا
(نئی دہلی8دسمبر (قندیل نیوز
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 8دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے آبدوز دستے کو پریذیڈینٹس کلر سے سرفراز کیا۔اس موقع پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ ہمارے بحری مفادات ہماری ہندوستانی معیشت اورسلامتی نیز عوام کی فلاح وبہبود سے وابستہ ہیں۔ ہندوستان کی 90 فیصد تجارت بحری راستوں سے ہوتی ہے ،جس سے ہندوستانی بحریہ کا کردار نہ صرف قومی سلامتی بلکہ تعمیرقوم کے وسیع تر عمل میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بحریہ ہندوستان کی بحری طاقت کے بنیادی وسیلے کی حیثیت رکھتی ہے۔ بحریہ ہمارے بحری مفادات اور شہری اورفوجی مفادات کے نگراں اورسرپرست کی حیثیت رکھتی ہے۔
صدرجمہوریہ نے بحریہ کے آبدوز دستے کو پریذیڈنٹس کلر سے سرفراز کیا
previous post