صحافیوں کی فلاح وبہبود یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کی پہلی ترجیح:نواب کاظم علی خاں

یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نواب کاظم علی خاں کی سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات
نئی دہلی: 15جولائی (پریس ریلیز )
یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کے چےئرمین الحاج نواب کاظم علی خاں کی قیادت میں ہندوستان کے تمام ریاستوں کے صدور کا وفد سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی سے ملاقات کرکے انہیں حیدرآباد چار مینار کا ممنٹوتحفہ پیش کرنے کے بعد میمورنڈم دیا گیا ۔جس میں نواب کاظم علی خاں کی سیاسی وسماجی خدمات کوتفصیل سے پیش کیا گیاہے اور یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کی کارکردگی پیش کر کے بتا یا گیا ہے کہ کس طرح یہ ٹرسٹ پورے ملک میں جرنلسٹوں کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہے۔ اس وفد میں شامل راجستھان کے صدر محمد معین الدین ،یوپی سے ایم کے خان ،فرید خان ،دہلی کے صدر فلاح الدین فلاحی ،راجستھان کے نائب صدر ایم شریش جوتل ،جنرل سکریٹری محمد یاسین فاروق ،سکریٹری عرفان احمد پٹھان ادیہ پور ،جوائنٹ سکریٹری یوسف حسین ،نریندر سنگھ ،ایم راجیو اگروال ،محمد کامران خان،ممبران میں شامل عبدالسلام مہہ جبیں،ایل پی درگا ،عارف ملا خان وغیرہ تھے ۔ ملاقات کے بعد نواب کاظم علی خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ۔صحافی سماج اور سرکار کے کاموں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں لیکن افسوس کے صحافیوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔کس جافشانی اور محنت سے صحافی خدمات انجام دیتے ہیں اور سماج کے سامنے صحیح غلط کی پہچان کراتے ہیں وہ اپنی جان پر کھیل کر رپورٹنگ کرتے ہیں جس میں کبھی کبھی ان کی جان بھی چلی جاتی ہے حال ہی میں کشمیر اور کرناٹک میں صحافی ہلاک ہو گئے اور متعدد صحافیوں پر جان لیوا حملہ بھی کیا گیالیکن افسو کہ کوئی ان کی فلاح و بہبود کی خاطر نہیں سوچتا ہے ۔اسی مقصد کی خاطر یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کا قیام عمل لاگیا ہے ۔تاکہ صحافیوں کی مسائل کو حل کیا جائے ۔انکی بے سہارا بیوی اور یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین نظم ہو ،اسی کام کوکرنے کے لئے یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کام کر رہی ہے ۔وہ صحافیوں کی زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ملک بھر میں متحرک اور فعال کردار ادا کررہی ہے ۔میری تمام صحافیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس ٹرسٹ کے ممبر بنے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔