نئی 28 فروری (قندیل نیوز)
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کانچی مٹھ کے سربراہ شنکراچاریہ کے انتقال پر آج دکھ کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ شنکراچاریہ نے معاشرے کی مثالی خدمت کی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بھکتوں کے دل و دماغ میں زندہ رہیں گے ۔کانچی مٹھ کے 82 سالہ سربراہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد آج تمل ناڈو کے کانچی پورم میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے بے چینی کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ نائیڈو نے ٹوئٹ کیاکہ کانچی مٹھ کے سربراہ کو میرا خراج عقیدت ! انہو ں نے ہمیشہ معاشرہ میں فلاح و بہبودکے لیے اپنی قربانیاں پیش کی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ شنکراچاریہ اپنے مثالی خدمت کے چلتے پیروکاروں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شنکراچاریہ ان گنت کمیونٹی کے رہنما تھے۔ انہوں نے ان اداروں کو فروغ دیا جنہوں نے غریبوں اور محروم طبقے کے لوگوں کی زندگی بدل دی۔
شنکراچاریہ جیندرسرسوتی کےانتقال پر نائب صدراور وزیر اعظم کی طرف سے غم کا اظہار
previous post